کرم میں عمائدین اور میاں سادات کےرہنماؤں نےعظیم صوفی بزرگ اور روحانی پیشوامیاں شاہ انورکامزار زائرین کیلئے کھولنےاور تعمیرکامطالبہ کیا

پاراچنار میں منعقدہ احتجاجی اجتماع کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین اور بادشاہ انور غگ کمیٹی اور میاں سادات کے رہنماؤں سید شجاعت گل میاں الحائری ، سید صداقت گل میاں ، سید سہیل سید میاں ، سید راحت حسین میاں ، سید شاعر سید میاں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، کور کمانڈر پشاور جنرل نعمان محمود ، آئی جی ایف سی جنرل عادل یامین ، کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر نجف عباس اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ضلع اورکزئی کے صدر مقام کلایہ میں بدامنی کے دور میں روحانی پیشوا میاں شاہ انور کا مزار زائرین اور تعمیر کیلئے بند کیا گیا تھا چونکہ اب فورسز کی قربانیوں سے ملک بھر کی طرح اورکزئی میں بھی امن قائم ہوگیا ہے اور ملک میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو بھی مذہبی آزادی حاصل ہے اور انہیں اپنے مقدس مقامات پر جانے کی اجازت ہے چونکہ عظیم صوفی بزرگ اور انسانیت کے علمبردار روحانی پیشوا میاں شاہ انور بزرگوار کا مزار بھی زائرین کیلئے کھول دی جائے اور مزار کی تعمیر کی اجازت دی جائے رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے وہ مزار کے مسلے کیلئے دھرنے احتجاج اور پریس کانفرنس کررہے ہیں مگر حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے روحانی پیشوا کے لاکھوں عقیدت مند شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں اس لئے متعلقہ حکام مزار پر سے فوری طور پابندیاں ہٹائیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مزار کے قریبی تمام علاقوں کے رہنماؤں نے پابندیاں ختم کرنے کیلئے تحریر پر رضامندی کے باقاعدہ دستخط بھی کئے ہیں مگر اس کے باوجود مزار پر پابندیاں افسوس ناک ہے اور روحانی پیشوا کے لاکھوں مریدوں میں بے چینی اور تشویش کی لہر پائی جاتی ہے رہنماؤں نے کہا کہ اگر فوری طور مزار کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو ایک بار پھر ملک بھر میں دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا رہنماؤں نے غلام جان مارکیٹ میں قبائلی رہنما اور پی ٹی آئی کے نائب صدر شریف زمان کے قتل کے واقعے کی مذمت کی اور حکومت سے قاتلوں سے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں