بنوں میں اراضی پر قبضہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بنوں ( دی یبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں تھانہ غوریوالہ کی حدود نار میر عالم میں 800 کنال کی زیر کاشت زمین پر وکیل کی جانب سے مبینہ قبضہ کے خلاف پورے گاؤں کی خواتین، بوڑھے اور بچے اپنی فریاد بنوں پریس کلب لیکر آ ئیں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اراضی واہ گزار کرانے اور مبینہ قبضہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد نواز، سیف اللہ، محمد علی، گلا خان و دیگر نے کہا کہ انگریز دور سے اپر اور لوئر نا ر میر عالم کی 800کنال کی زمین ہمارے باپ دادا کو ملی ہے جس پر ہم باقاعدگی سرکاری غلہ گودام کو آناج دیا کرتے تھے آ ج سے 30 سال پہلے ہم پر اپنی ہی زمین کو فروخت کی گئی کیونکہ یہاں پر ایک سہیل نامی فریق بھی اس زمین کا دعویدار تھا جس کو ہم نے 35کنال کی زمین کے پیسے د یئے جبکہ دیگر زمین کے انتقال کیلئے وکیل رشید مروت وکیل کے ذریعے انتقال کیلئے ہم نے اُنہیں زیوار ت ہزاروں روپے ادا کئے کیونکہ ہم نہیں جانتے تھے ہمارے مشران تعلیم یافتہ نہیں تھے انتقال وغیرہ نہیں جاتے تھے جب ہمیں معلوم ہوا تو وکیل نے ہمارے پیسوں سے مذکورہ زمین اپنے لئے الاٹ کیا اور اب 30 سال بعد آ ئے اور ہماری کھڑی فصلوں میں بھاری مشینری چلا ئی اور قبضہ کیا اُنہوں نے کہا کہ وکیل رشید مروت نے چوری چھپکے سے زمین اپنے لئے الاٹ کی، لیکن ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، اثر و رسوخ کا استعمال کر کے نہ صرف اراضی پر قبضہ کیا بلکہ بھاری مشینری کے ذریعے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا لہذا ضلعی انتظامیہ اور ریونیوڈیپارٹمنٹ مذکورہ اراضی کا ریکارڈ چیک کریں اگر ہم قابض ہوں تو ضرور ہمارے خلاف کارروائی کریں اور اگر ہمارے ساتھ نا انصافی ہو ئی ہو اور ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہماری زمین واہ گزار کرائی جائے مظاہرین نے ڈی پی او اور ڈی آ ئی جی سے بھی مطالبہ کیا کہ ہماری زمین واہ گزار کراکر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں