شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے مرکزی میرانشاہ بازار میں نامعلوم مسلح نقاب پوش ٹارگٹ کلرز نے میرانشاہ کے گاؤں ہمزونی سے تعلق رکھنے والے عالم محمد ولد نیک محمد کو گولی مارکر قتل کردیا، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ، کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کردیا، پولیس زرائع کا یہ بھی کہنا ہے، کہ مقتول کی ذاتی دشمنی بھی چلی آرہے ہے، تاہم اس کے خاندان والوں نے پولیس کے اس بیان کی تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ سمیت بدامنی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔
