قبائلی اضلاع کےنوجوانوں اورعمائدین کا میڈیٹئر جرگہ ٹریننگ جاری4 قبائلی اضلاع کے 80 نوجوان اور عمائدین شریک رہے

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی اضلاع میں ذیادہ تر پانی اور اراضی کے تنازعات پر لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں ایف آر ڈی اور الویتاس کی جانب سے چار قبائلی اضلاع ضلع کرم ، مہمند ، باجوڑ اور ضلع خیبر کے اسی قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کا میڈیٹئر جرگہ ٹریننگ جاری ہے فاؤنڈیشن فار رورل ڈیویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو محمد عظمت خان ، پروگرام کے منیجر محمد فہیم خان، فوکل پرسن ضلع کرم حامد حسین اور الویتاس کے صوبائی کوارڈنیٹر منور خٹک نے بتایا کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی قبائلی اضلاع کی تیز ترقی اور عوامی شعور اُجاگر کرنے کیلئے مختلف تربیتی ورکشاپ کا عمل جاری ہے، منعقدہ اس تربیتی عمل کا مقصد لینڈ اینڈ واٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے عوام کو ضروری معلومات فراہم کرنا ہے، تربیت پانے والے قبائلی عمائدین اور نوجوانوں نے تربیتی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم تربیتی ورکشاپس کے انعقاد سے علاقے میں ترقی امن اور خوشحالی کے حوالے سے مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں