میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے درجنوں ایٹا پاس کرنے والے اُمیدواروں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ایٹا کوالیفائی کرنے والے امیدواروں نے محکمئہ تعلیم کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان میں متعین نگران ایجوکیشن افیسر کو مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جائے یا نئے ایجوکیشن افیسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائیں، مظاہرین نے پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے کئی ماہ پہلے ایٹا کے تحت مختلف اسامیوں کیلئے امتحان کوالیفائی کرلیا ہے لیکن مستقل ایجوکیشن افیسر نہ ہونے کے باعث ان کی تعیناتی ابھی تک لٹکی ہوئی ہے جس کا ان کے مستقبل پر اثر پڑرہا ہے ۔ امیدواروں میں شفیق الرحمن نے بتایا کہ چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گذر گیا کہ سابق ڈی ای او سید محمد کرونا کی وجہ سے انتقال کر گئے اور تب سے شمالی وزیرستان میں مستقل ایجوکیشن افیسر نہیں ایا ہے جس کا اثر براہ راست تعلیمی عمل پر پڑرہا ہے ۔ امیدواروں نے واضح لفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر شمالی وزیرستان کیلئے ایجوکیشن افیسر کا انتظام نہ کیا گیا تو ایٹا پاس کرنے والے تمام امیدوار گھروں سے بسترے لیکر میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے ۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/06/Education-North-waziristan-Candidates--969x630.jpg)