پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت میں علامہ ڈاکٹر سید شجاع حسین الحسینی نے بتایا کہ انہوں نے فقہ و اصول کے علاوہ تاریخ میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی، ڈاکٹر الحسینی نے بھرپور تعاون پر ایران کے علماء اور اساتذہ کا شکریہ آداکیا اور کہا کہ وہ معاشرے کے سدھار اور اسلام کی ترویج میں اپنا فرض بھر پور طریقے سے آدا کرینگے، دوسری جانب پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پاراچنار کے علماء نے علامہ ڈاکٹر سید شجاع حسین الحسینی کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ ملک و قوم اور علاقے کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/06/Kurram--969x630.jpg)