پاراچنار میں علما اور عمائدین کہتے ہیں، کہ مسلمانوں کے پاس قرآن کا آفاقی نظام ہے، غیر مسلموں کی طرف دیکھنا ان کے لئے ذلت ہے

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) امام خمینی کی 32 ویں برسی کے موقع پرمنعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے سرپرست اعلی سابق سینٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی ،ڈاکٹر سید حسین جان، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا سید نقی شاہ الحسینی علامہ باقر حسین حیدری اور صدر تحریک حسینی حاجی عابد حسین جعفری نےکہا کہ امام خمینی نے جس انقلاب اسلامی کی بنیاد رکھی آج اس کے ثمرات پورے عالم اسلام کو مل رہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ یہ انقلاب اسلامی ہی ہےکہ آج اسرائیل امریکہ اور دیگر اسلام دشمن قوتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور عالم اسلام میں ان باطل قوتوں کے خلاف زمین ہموار ہوچکی ہے اور عنقریب یہ شیطانی قوتیں نیست و نابود ہوجائیں گی
علماء کرام نے کہا کہ شاہ ایران نے امام خمینی کے احتجاج کی کال پراعلان کیا کہ آج جو بھی گھر سے نکلے گا قتل کیا جائے گا ۔ اس کے مقابلے میں امام خمینی نے اعلان کیا کہ آج جوبھی گھر میں رہے گا اس کا ایمان سالم نہیں رہےگا تاریخ گواہ ہے کہ اس دن سارا ایران گھروں سے باہر امڈ آیا حتی کہ بیماریوں کے لئے بسترے باہر لگادئیے گئے اور یوں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی داغ بیل ڈال دی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ آجکل سیاست کے نام پر جو کچھ ہورہا ہے قابل مذمت ہے دراصل سیاست انبیاء کا میراث ہے جنہوں نے اسلام اور امت مسلمہ کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دن رات کام کیا انہوں نے کہا کہ اسلامی سیاست قوم کو تارکیوں سے روشنیوں کی طرف نکالنے کا نام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں