شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جمعہ کو جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، جبکہ ہفتے کے روز شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ کا دورہ کرکے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا، تاہم اس موقع پر مقامی میڈیا کو یکسر نظر آنداز کردیا گیا، وزیرستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر عمردراز وزیر نے دی خیبر ٹائمزکو بتایا، کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کئی دنوں سے تین مقامات پر لاشوں سمیت احتجاجی دھرنے بیٹھے ہیں، ان پر بات کرنے سے شائد وفاقی وزیرداخلہ کترارہے تھے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر مقامی صحافی اس دورہ کے موقع پر وزیر موصوف سے ملاقات کرلیتے تو مقامی سطح پر ٹارگٹ کلنگ، بدامنی اور ساتھ ساتھ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ روٹ کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کیلئے تجاویز دے سکتے تھے، تاہم وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جو اکثر اوقات اپنے متنازعہ بیانات کی بدولت خبروں کی ہیڈلائینز اور اخبارات کی شہہ سرخیوں میں رہتے ہیں، وہ مقامی صحافیوں کا سامنا نہ کرسکے، اسی لئے مقامی سطح پر قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو اپنے دورے بلیک آؤٹ کردیا، اور اپنے پاس ایسے میڈیا کے نمائندوں کو لائے تھے، جو وزیر موصوف کی خواہش کے مطابق خبریں بناکر شائع کردیاجائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments