شمالی وزیرستان کےڈی سی نے بنوں میں زخمی اسکواڈ اہلکاروں کی عیادت کی، اور شہید اہلکار کے گھر پہنچ کرفاتحہ کیا

میرانشاہ ( حاجی مجتبیٰ سے) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے سی۔ایم۔ایچ بنوں میں زیر علاج اپنے سکواڈ کے تین زخمی اہلکاروں کی عیادت کی، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے پشاور میں سرکاری اجلاسوں سے واپس آکر اپنے سکواڈ پر گذشتہ روز میرعلی میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی سی۔ایم۔ایچ بنوں میں عیادت کی اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر اسیسٹنٹ کمشنر بنوں کمشنر بنوں کے پرسنل سیکرٹری تحصیلدار غلام خان اور تحصیلدار میرانشاہ بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے کہا کہ زخمیوں کی مکمل صحتیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کمانڈنگ آفیسر سی۔ایم۔ایچ سے ملاقات کرکے زحمیوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات اور انہیں مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا بعد ازاں انہوں نے متعلقہ کنسلٹنٹ سے بھی ملاقات کرکے ان کی رائے لی جنہوں نے ان کو زخمیوں کی بہترین علاج کیلئے اقدامات اٹھانے سے آگاہ کیا،
واضح رہے کہ 3 روز قبل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کے سکواڈ پر تحصیل میرعلی کے علاقے ایپی میں دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس سے ایک سپاہی شہید جبکہ تین سپاہی زخمی ہو گئے تھے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے زحمیوں کے اہل و عیال اور عزیز و اقارب سے بھی ملاقات کرکے کہا کہ وہ ان کے غم اور دُکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ان کی بہترین علاج ممکن ہو وہاں ان کا علاج کیا جائیگا تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکے، ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان شہید اہلکار کے فاتحواہ خانی کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے، فاتخہ خوانی کےدوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہید اہلکار کے ایک بچے کو سرکاری نوکری تمام بچوں کو حکومت کی طرف سے مفت تعلیم دی جائے گی اور موقع پر گھر کے اخراجات کیلئے 5 لاکھ نقد دینے کے ساتھ ساتھ بتایا کہ شہید اہلکار کو شہدا پیکج سے بھی نوازا جائے گا، جس پر ان کے اہل خانہ نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ آدا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں