شمالی وزیرستان میں شدید بدامنی، سرکاری عملداری پر سوالات اُٹھائے جارہے ہیں، سیاسی جماعتیں قیام امن کیلئے کردار آدا کریں، ملک اشرٖف داوڑ

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر اسکواڈ پر حملہ قابل مذمت ہے، شمالی وزیرستان میں موجود سیکیورٹی ادارے مزید امن قائم کریں، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما اور اے این پی کے صوبائی کونسل کے ممبر ملک اشرف داوڑ نے دی خیبرٹائمز کو بتایا ہے، کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی ادارے اور فورسز مزید امن کے قیام کیلئے بھر پور اقدامات اپنائیں، دہشتگردوں کے خلاف ملک کے سب سے بڑے اور مہنگا ترین اپریشن کے بعد امن کا نہ ہونا حکومتی عملداری پر سوالیہ نشان ہے، تین سالوں تک بے گھر رہنے، بازاروں کی مسماری کی گئی ہے، مگر اس کے باوجود بھی امن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، انہوں کہا ہے، کہ اگر اس کے باوجود بھی امن قائم نہ کیاگیا، تو عوامی نیشنل پارٹی احتجاجاً پورے خیبرپختونخوا کو شمالی وزیرستان لاکر قیام امن تک احتجاج پر بٹھائینگے، شمالی وزیرستان میں کوئی بھی فرد غیر محفوط ہے، ہر کوئی فرد غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا کررہی ہے، سرکاری تنصیبات بھی محفوظ نہیں رہے، اپریشن کے بعد بھی کوئی تاجر شمالی وزیرستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں، ملک اشرف داوڑ کا یہ بھی کہنا تھا، کہ ہر کوئی تاجر شمالی وزیرستان میں امن کے مسائل سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے وہ دیگر اضلاع اور صوبوں میں کاروبار اور سرمایہ کاری کررہے ہیں، سرمایہ کاری نہ کرنا کسی بھی علاقے اور قوم کی بدقسمتی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں