شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری، مسلح نقاب پوشوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ہلاک ایک زخمی

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں کی فائرنگ سے تحصیل سپین وام سے تعلق رکھنے والے مادیخیل قبیلے کے ایک شخص سلیم ولد شیرداؤد قتل جبکہ اس کے ساتھ موٹر کار میں موجود عزیزالرحمان ولد نورالرحمان کو شدید زخمی کردیاہے، نامعلوم مسلح نقاب پوش واردادت کے بعد حسب معمول فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اورمقتول کی لاش کو قبضے میں لیکر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کرکے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا،
شمالی وزیرستان میں قبائل کے بنیادی حقوق کیلئے برسرپیکار یوتھ آف وزیرستان کے صدر حاجی نوراسلام داوڑ نے دی خیبرٹائمز کو بتایا ہے، کہ شمالی وزیرستان میں بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے باعث عام آبادی شدید پریشانی کا سامنا کررہی ہے ، مسلح شدت پسند تنظیموں کے خلاف شمالی وزیرستان میں ملک کی تاریخ کا سب سے مہنگاترین اپریشن ضرب عضب کے بعد بھی امن کا قیام ممکن نہ ہوسکا، شمالی وزیرستان میں غیر یقینی صورت حال بدامنی، ٹارگٹ کلنگ آئے روز سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے باعث اکثر شہری وزیرستان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں، تایم وزیرستان میں غربت کا شرح زیادہ ہونے کے باعث ہرکسی کیلئے اپنا گھر بار چھوڑنا مشکل بن گیا ہے، بدامنی کے باعث شمالی وزیرستان میں کوئی بھی مقامی یا غیر مقامی تاجر انویسٹمنٹ کیلئے تیار نہیں، انویسٹمنٹ نہ کرنا کسی بھی علاقے کی بدقسمتی سمجھی جاتی ہے، جو شمالی وزیرستان کے شہری اس بدقسمتی کا سامنا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں