وانا ( مجیب وزیر سے ) جنوبی وزیرستان میں کرونا لاک ڈاون جاری ہے، 8 سے 16 مئی تک لاک ڈاون پر عمل در آمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے کوششیں تیز کردی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر بشیرخان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم شاہ محرران اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ وانا بازار کے مختلف مارکیٹوں کے دورے کئے، جہاں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 26 دکاندروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دئے، جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ نے عید کے دوران ملک بھر میں اعلان کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کرنے کیلئے جگہ جگہ عوامی آگہی مہم چلایا، تاکہ شہری اس خطرناک بیماری سے بچ سکے، اور کرونا وائرس کا راستہ روک سکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments