پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) فاٹا انضمام کے بعد خیبرپختونخوا پولیس میں ضم ہونے والے پولیس کانسٹیبلز جن میں خاصہ دار فورس اور لیویز کے اہلکار شامل ہیں، اسے آرمی کیمپ پاراچنار میں تین ماہ کی ٹریننگ دی جارہی ہے، جس میں ایف آئی آر کا اندراج ، دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے عملی مشقیں ، ریسکیو اور دیگر مشقوں کے علاوہ ملکی قوانین کے حوالے سے آگاہی بھی دی جارہی ہے ضلع کرم کے پارلیمنٹیرینز اور قبائلی عمائدین نے بھی آرمی کیمپ میں پولیس ٹریننگ کا معائنہ کیا جہاں پولیسنگ کے حوالے سے آگاہی کیلئے مختلف پولیس تھانے بنائے گئے تھے اس موقع پر 73 بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر کرنل محمد عاصم ، کمانڈنگ آفیسر کرنل جاوید الیاس نے تربیت کے حوالے سے معلومات فراہم کی اور بتایا کہ یہاں سے فارغ ہونے والے جوان مثالی طریقے سے خدمات انجام دیں گے ڈی پی او ضلع کرم طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ جو ٹریننگ پولیس اہلکار سالوں میں حاصل کرتے ہیں وہ یہاں تین مہینوں میں دیا جارہا ہے سابق سینیٹر سجاد طوری ، سابق ایم این اے منیر سید میاں ، سید محمود جان میاں ، ولی سید میاں اور حاجی سردار حسین کا کہنا تھا کہ جس بہترین انداز میں پولیس کو ٹریننگ دی جارہی ہے انشاء اللہ ضلع کرم پولیس مثالی پولیس ثابت ہوگی ٹریننگ پر مثالی کردار پر سابق سینیٹر سجاد طوری ، سید محمود میاں ، حاجی امداد علی ، حاجی رؤف ، ارشاد بنگش اور مومن خان نے اہلکاروں کو نقد انعامات دئیے جبکہ ڈی پی او طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ بہترین ٹریننگ پر ٹرینرز کو بھی خصوصی انعامات سے نوازنے کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر کو لکھا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments