کرم ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں پولیس زرائع کے مطابق سینٹرل کرم کے علاقہ تیندو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علی شیر زئی قبیلے کے قبائلی ملک حاجی رحیم موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا زخمی زخمی کو ٹی ایچ کیو صدہ منتقل کیاگیا اہل علاقہ نے جنازہ سدہ چوک میں رکھ کرا حتجاج شروع کیا ہے علاقے میں مسلسل قتل کے واقعات پر عوام تشویش کا اظہار کررہے ہیں مظاہرین قاتلوں کی گرفتاری اورعوام کی تحفظ کا مطالبہ کررہے ہیں واضح رہے ڈی پی او ضلع کرم طاہر اقبال نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
