شمالی وزیرستان میرانشاہ پریس کلب کے سامنے سیدگی قبائل کا دھرنا آج دوسرے روز بھی بدستور جاری

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں میران شاہ پریس کلب کے سامنے پاک افغان بارڈر پر واقع تحصیل غلام خان کے دیو گر سیدگی قبائل کا آج دوسرےروز بھی احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا جاری ہے، دیو گر سیدگی قبائل کا کہنا ہے، کہ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران ایک شہری قتل کردیا ہے، رات بھر انتظامیہ اور قبائل کے مابین مذاکرات جاری رہے، تاہم قبائل نے تمام مذاکرات کو مسترد کردیا، مقامی انتظامیہ کے تحصیلدار غلام خان غنی خان وزیر نے دی خیبرٹائمز کو بتایا ہے، کہ رات بھر مزاکرات جاری رہے، لیکن کسی پیش رفت کے بغیر آج تک ملتوی ہوگئے ہیں، آج پھر مشتغل قبائلیوں کے ساتھ پر امن مزاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایاجائیگا۔
دیوگر سیدگی قبائل کے اس دھرنے میں آج دیگر قبائل کے ساتھ ساتھ شمالی وزیرستان کے سیاسی اتحاد ، پشتون تحفظ مؤومنٹ کے ورکرز اور آراکین بھی شرکت کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں