میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان جناب شاہد علی خان نے بمعہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور اور کرنل آئی آیس 7 ڈویژن درپہ خیل فروٹ و سبزی منڈی میں آف لوڈنگ پوائنٹ کا منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران افتتاح کیا گیا، افغانستان سے آنے والے گاڑیوں کو غلام خان کئے بجائے میرانشاہ کی منڈیوں میں آف لوڈنگ یہاں کے تاجروں کا دیرینی مطالبہ تھا، تجارتی حلقوں اور علاقے کے لوگوں کیلئے یہ امر باعث خوشی ہے کہ اب آفغانی تجارتی گاڑیوں کو میرانشاہ کی منڈیوں تک رسائی دی گئی۔ مزکورہ اقدام سے نہ صرف خطے میں تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی، بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس موقع پر علاقائی مشران اور دونوں ملکوں کے تاجروں نے حکومت کے اس اقدام پر خصوصی شکریہ آدا کیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دو طرفہ تجارت اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو انتہائی اہمیت دے رہی ہیں جس کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لا رہی ہیں۔ غلام خان کے راستے تجارتی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کیلئے بنوں میرانشاہ روڈ کو بھی دو رویہ سڑک بنانے کی بھی منظوری دئؤی گئی ہے، جبکہ غلام خان کو ٹرانزٹ ٹریڈ روٹ ڈیکلئیر کرنا اور آف لوڈنگ پوانٹس کی منظوری اور قیام شامل ہیں. تجارت کی اس نئے باب سے دونوں اطراف کے عوام اور تاجروں کا کاروبار مزید فروغ پائے گا اور قبائلی اضلاع میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغازہوگیا ہے، جس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عدنان ابرار ، دیگر آفسران اور کثیر تعداد میں علاقائی مشران اور تاجران نے شرکت کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments