پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) وارسک روڈ پشاور تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے مابین ایکسیڈنٹ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد سلمان، نوید پسران فاروق مسیح اور پریہ دختر فاروق مسیح ساکنان وارسک روڈ محلہ کرسچن کالونی جوکہ آپسمیں دو بھائی اور ایک بہن ہیں، جان بحق ہوگئے ہیں،
مچنی گیٹ پولیس نے موقع واردات سے ڈمپر ڈرائیور اجمل ولد عبد القدیر سکنہ وارسک روڈ چلغزی بابا کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گاڑی سمیت موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
