پشاور ( بشری علی ) تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود میں 28/11/20 کو ایک خاتون کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، کیجولٹی ہسپتال چارسدہ میں مقتولہ کے شوہر نے نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف دعویداری کی۔ تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، پولیس افسران نے اندھے قتل کیس کا سختی سے نوٹس لے کر ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کی سربراہی میں پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم /ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے قتل میں ملوث اصل ملزم عامر ولد شاہ نظر ساکن رجڑ تک رسائی حاصل کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ شادی شدہ تھی میرے ساتھ ان کے تعلقات تھے، کچھ عرصہ پہلے میں نے ان سے کہا تھا کہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر مجھ سے شادی کرو لیکن وہ نہیں مانی، اس کے بعد میں نے منگنی کی جب میری منگنی ہوئی تو مقتولہ نے اپنے شوہر سے جھگڑا کیا اور مجھ سے شادی کا کہنے لگی چونکہ میری منگنی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے میں نے انکار کیا، انکار کے بعد وہ مجھے دھمکاتی رہی دھمکانے کے ڈر سے میں نے اس کو قتل کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہٰ قتل برآمد کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments