پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) علمائے کرام نے کہا ہے کہ مسلم امہ کے مسائل کے خاتمے کیلئے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت ہے اور اتفاق و اتحاد کے ذریعے ہی مسلمان جدید دور کے مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں
پاراچنار میں نواسہ رسول حضرت امام حسین کے یوم ولادت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اہل تشیع اور اہل سنت کے علمائے کرام سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی ، مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا مقصود سلفی ، حاجی عابد حسین اور دیگر علمائے کرام نے کہا کہ نواسہ رسول نے انسانیت اور اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی پیش کی تھی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی مقررین نے امام عالی مقام کی اسلام کیلئے خدمات اور قربانی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ نواسہ رسول کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا میں مسلم امہ کو نت نئے مسائل پیدا کئے جارہے ہیں اور ان مسائل کا واحد حل اتحاد بین المسلمین میں مضمر ہے مقررین کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان آپس کے چھوٹے چھوٹے اختلافات بھلا کر مسلمانوں کی اتحاد کیلئے راہ ہموار کریں مقامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی اور تحریک حسینی کے رہنما حاجی عابد حسین کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے بلا تفریق اقدامات اٹھائیں اور صحت و تعلیم سمیت تمام شعبوں اور اراضی کے مسائل کو حل کیا جائے۔
Load/Hide Comments