جنوبی وزیرستان میں محسود قبیلے کے متاثرین کی آباد کاری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اقبال وزیر

پشاور ( احسان داوڑ سے ) صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و اباد کاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ محسود قبیلے کے تباہ شدہ مکانات کے سروے کا معاملہ جلد از جلد حل کرلیا جا ئے گا اور ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کردیا جا ئے گا۔ بدھ کو وزیرستان کے نمائندہ وفود سے اپنے دفتر میں ملاقاتوں کے دوران صوبائی وزیر کہا کہنا تھا کہ وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایا ت کی روشنی میں ضم شدہ اضلاع کے تمام علاقوں میں نہ صرف سروے کے عمل کو تیز تر اور شفاف بنایا جائے گا بلکہ ان کی محرومیوں کوختم کرنے کیلئے بھی جنگی بنیادوں پرر کام کیا جا رہا ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف زبانی جمع خرچ پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے اور گذشتہ دو سالوں میں قبائلی اضلاع میں کئے گئے ترقیاتی کاموں سے پی ٹی ائی کے اس دعوے کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں