میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ سے اغوا ہونے والے سرکاری اہلکاروں کے اغوا کی زمہ داری نارتھ ایگل گروپ کے ترجمان قاضی توکل نامی شخص نے قبول کردیا ۔ سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو میں تمام چھ مغویان کو ایک کمرے میں بٹھایا گیا ہے جبکہ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ تمام مغویوں کو محفوظ علاقے میں پہنچا یا گیا ہے ۔ نارتھ ایگل گروپ نامی یہ تنظیم پہلی بار منظر عام پر آئی ہے تاہم ان افراد کے اغوا کے پیچھے ان کے مقاصد کیا ہے یہ ابھی واضح نہیں ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments