قبائلی ضلع کرم میں بھی کرونا ویکسین کا آغاز کردیاگیا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع کرم میں بھی کرونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا اور پہلے مرحلے میں محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں کو ویکسین کے ٹھیکے لگوادیئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں ڈی ایچ او آفس پاراچنار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر اور ڈاکٹروں و پیرامیڈیکس نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر نے ضلع کرم میں کرونا سے بچاؤ کے ٹھیکوں کو خوش آئند اقدام قرار دیا اور کہا کہ ضلع کرم میں کروانا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے اور ضلع کرم کو تین سو ویکسین فراہم کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن میں فرائض انجام دینے والے محکمہ صحت کے عملے کو ویکسین کے ٹھیکے لگوائے جائیں گے اور بہت جلد عام عوام کو بھی ویکسین فراہم کی جائے گی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یداللہ اور ڈاکٹر شجاعت حسین نے کہا کہ اس ویکسین کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور امریکہ سمیت مغربی ممالک میں ویکسینیشن کے باعث کرونا کی بیماری میں 94 فیصد کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں معمر افراد کو ٹھیکے لگوائے جائیں گے اور بہت جلد عام عوام کو یہ ویکسین فراہم کی جائے گی جس کیلئے حکومت نے بہت آسان طریقہ کار وضع کیا ہے تقریب کے اختتام پر ہیلتھ عملے کو ویکسین کے ٹھیکے لگوادئیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں