عوامی نیشنل پارٹی نے ضلع کرم میں بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے آرگنائزنگ کمیٹی ضلع کرم کے چیئرمین سید ذوالفقار علی بھٹو ، عابد بنگش ، سید جلیل ، فاروق احمد اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ مرکزی رہنماؤں کی ہدایات پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل نمبر 4 کے مطابق ملک کے ہر شہری کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے اور جو افراد لاپتہ ہیں انہیں جلد بازیاب کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں