پاراچنار میں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب، نئے جوڑوں کو جہیز کا سامان اور دعوت ولیمہ کا بھی اہتمام کیا گیا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار میں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نئے جوڑوں کو جہیز کا سامان دیا گیا اور دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔
پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام پاراچنار کے مرکزی عید گاہ میں کیا گیا جس میں ضلع بھر سے قبائلی عمائدین علماء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاؤہ پاک فوج 73کے بریگیڈیئر نجف عباس اور فورسز کی دیگر افسران نے بھی شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں علمائے کرام اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی بروقت شادی کا اہتمام ایک اچھا اقدام ہے اور اس قسم اجتماعی شادیوں کی تقریبات کے زریعے وہ نوجوان بھی باآسانی شادی کرسکتے ہیں جو غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے شادی نہیں کرسکتے میڈیا سے بات چیت میں شادی کرنے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ان کی منگنی کئی سال قبل ہوئی تھی مگر مجبوری اور مہنگائی کی وجہ سے وہ شادی کرنے سے قاصر تھے اس لئے اس تقریب کے ذریعے ان کی شادی انجام پائی شادی کی تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اب تک ہزاروں جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام ان کے اداروں کی جانب سے کیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا تقریب کے اختتام پر دعوت ولیمہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں نئے جوڑوں کی رشتہ داروں اور اقارب نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں