وانا ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں ڈیلہ مزارائی میں واقع سیکورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم شر پسندوں نے بھاری ہےہتھیاروں سےحملہ کیا، حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی پوسٹ پر موجود سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوگئے ہیں جبکی ایک اہلکار زخمی ہوگیاہے، سرکاری زرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے، کہ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار شاہد انور ، نائیک احمد خان ، لانس نائیک شہر یار ، سپاہی ایوب ، سپاہی شہزاد شامل ہے جبکہ سپاہی شاہد افضل زخمی ہوئے ہیں ، سیکورٹی ذرائع کے مطابق شہداء کا تعلق ایف سی 223 ونگ سے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ایک بار پھر شدت پسند تنظیموں نے منظم ہونا شروع کررکھا ہے، جو نہ صرف سیکیورٹی فورسز کیلئے ایک چیلینج بن رہاہے، بلکہ یہاں اپریشنز اور دہشتگردی کی جنگ سے متاث قبائل ایک بار پھر سخت اور کشیدہ حالات کا سامنا کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments