قبائلی ضلع کرم میں NA 45کے ضمنی انتخابات کیلئے تیاریا مکمل، 27 امیدوار قسمت ازمائی کیلئےمیدان میں ہیں

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کرم ون میں بھی کل ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اس حلقے میں ستائیس امیدوار میدان میں ہیں ، پی ٹی آئی کے فخرزمان ، آزاد امیدوار سید جمال ، جے یو آئی کے جمیل چمکنی کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔
ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کرم ون میں بھی کل ضمنی انتخابات ہورہے ہیں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اسی ہزار نو سو اکتیس ہے جس کیلئے ایک سو چونتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں آٹھ پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں کل کے انتخابات کیلئے کل 27 امیدوار میدان میں ہیں جن میں پی ٹی آئی کے ملک فخر زمان ، پی پی پی کے رفیع اللہ چمکنی ، جے یو آئی ف کے جمیل چمکنی اور آزاد امیدوار سید جمال عرف بابائے کرم کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے یہ حلقہ ذیادہ تر پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے اور اس حلقے کے لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں حلقے کے لوگ ہسپتال ، تعلیم ،سڑکوں اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں حلقہ این اے 45 میں لوئر اور سنٹرل کرم شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں