ملک کی ترقی میں غیرجمہوری قوتوں کا مسلط ہونا رکاوٹ ہے، جماعت اسلامی ضلع بنوں

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر پروفیسر محمد اجمل خان اور نائب امیر حاجی اختر علی شاہ نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے عوام کی خدمت کرنے کیلئے تجربہ کار اور جذبہ رکھنے والے لوگ تیار کئے ہیں ان کی تربیت کی ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو حل کریں مشکل وقت میں صرف خدا کی خوشنودی اپنی آخرت کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور جماعت اسلامی ہر طرح کی کرپشن سے پاک اقتدار کے بغیر بھی مشکل وقت میں عوام کی خدمت کیلئے میدان میں موجود ہے تھانہ غوریوالہ کے قریب گاؤں میں درجنوں افراد نے دیگر سیاسی پارٹیوں سے مستعفیٰ ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا امیر پروفیسر محمد اجمل خان اور نائب امیر حاجی اختر علی شاہ نے شمولیت کرنے والوں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ستر سال سے عام لوگوں کی زندگی میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی ملک پر غیر جمہوری لوگ اقتدار پر مسلط ہیں جو لوگ اپنے کارکنوں کو جمہوری حق نہیں دیتے کہ وہ اپنی قیادت کا انتخاب کر سکیں وہ کسی کو جمہوری اور معاشی حقوق نہیں دے سکتے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام جماعت اسلامی کو موقع دیں آزما کر دیکھ لیں کہ جماعت کو جب بھی خدمت کا موقع ملا ہے عوام کو مایوس نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنوں کا خدمت خلق کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر میں بڑا اہم کردار ادا کیا کشمیر کے دونوں اطراف میں جماعت نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں