میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں واپڈا اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ کی بجلی لائن منقطع کردی، واپڈا زرائع کا کہنا ہے، کہ میرانشاہ ہسپتال پر بجلی کا بل واجب الادا ہے، جو کئی مہینوں سے محکمہ صحت کے ساتھ خط و کتابت کا سلسلہ چل رہاتھا، بجلی بلز کی عدم آدائیگی کی صورت میں آج 16فروری کو ان کی بجلی لائن کاٹ دی، دوسری جانب میرانشاہ ہسپتال کی بجلی جنریٹر بھی عرصہ دراز سے خراب ہے، جس کی وجہ سے میرانشاہ ہسپتال تاریکی میں ڈوب گیا، رات کو میرانشاہ میں ایک روڈ حادثے کا زخمی علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میران شاہ منتقل کردیا، جہاں صحت کا عملہ موبائلز کے ٹارچ کی مدد سے ان کی زندگی بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ میران شاہ ہسپتال میں بجلی نہ ہونے اور ان کا جنریٹر بھی خراب ہونے کے باعث وزیرستان ۔کےعوامی حلقے چیخنے پر مجبور ہوگئے ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments