پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں منعقدہ امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس کا کہنا تھا کہ فورسز کی خواہش ہے کہ ضلع کرم سمیت ملک کے چپے چپے میں امن ہو تاکہ سازشی عناصر کو اپنے مقاصد کی تکمیل میں ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے بریگیڈیئر نجف عباس کا کہنا تھا امن جرگے کا مقصد ضلع کرم کے حل طلب مسائل کو حل کرنا ہے اور قیام امن کے حوالے سے ضلع کرم کے علما اور قبائلی عمائدین کا تعاون قابل ستائش ہے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ساجد طوری قبائلی رہنماؤں حاجی سردار حسین ، سید محمود جان میاں ، حاجی سلیم خان ، ڈاکٹر عبدلقادر ، حاجی بخت جمال ، قاضی سید افتخار ، مولانا الطاف حسین ، حاجی عمران الدین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ امن کیلئے جو قدم ہمیں اٹھانا چاہئے تھا اس میں آرمی کا کردار قابل ستائش ہے اور پاک فوج کیساتھ امن کوششوں میں ہم شانہ بشانہ ہونگے اور پر امن ماحول میں ہی ترقی کا راز پوشیدہ ہے جرگہ کے اختتام پر کمانڈنگ پاک فوج کرنل محمد جاوید الیاس نے کہا کہ دوسرے امن جرگے کا انعقاد منگل کے روز صدہ لوئر کرم میں ہوگا جس میں حل طلب مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جرگہ کے شرکا کے لئے فورسز کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/02/Kurram-Peace-Jirga-min-969x630.jpg)