شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ۔ 2 اہلکار زخمی

میرانشاہ (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن تحصیل دوسلی کے علاقے ڈم ڈیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں دو اہلکار صوبیدار یوسف اور سپاہی حضرت علی زخمی ہوگئے ہیں،
سیکیورٹی زرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ دونوں زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میران شاہ منتقل کردئے ہیں، جبکہ ملزمان کی نشاندہی یا گرفتاری کیلئےسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کنٹرول میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں