پاراچنار( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) صوبائی حکومت کے حکم پر شروع کئے گئے دس روزہ صفائی مہم میں سڑکوں اور گلیوں کی صفائی ستھرائی کی جارہی ہے، اور اس حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں، ٹی ایم او سید بہار حسین کا کہنا تھا کہ مہم کے بعد بھی صفائی کا کام اسی طرح جاری رکھا جائے گا، پروفیسر جمیل کاظمی تاجر رہنما حاجی امداد علی ، طوری بنگش قبائل کے رہنما سید مشیر حسین اور قربان علی کا کہنا تھا کہ صفائی مہم ایک احسن اقدام ہے اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شہر میں سولر لائٹس اور شہر کی خوبصورتی کیلئے دیگر اقدامات بھی ضروری ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments