مہمند ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ھیڈکوارٹر غلنئ میں آل ایمپائز گرینڈ الائنس کا آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاجی مظاہرہ اور واک کیا۔ صدر مرجان علی مومند اور ایپکا صدر اسرارعلی اور دیگر کا مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہاہے سرکاری خزانے میں وزراء کیلئے رقم موجود ہے جبکہ سرکاری ملازمین کیلئے نہیں۔سرکاری ملازمین کی دشمن حکومتی پالیسی کے خلاف ہر ہفتے منگل کے روزقلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج کیا جائیگا۔اور 10فروری کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ملک کے تمام سرکاری ملازمین دھرنا دیں گے۔اور یہ اخری ٹکراو ہوگا۔لہذا حکومت فوری طور پر مہنگائ کے تناسب سے تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔اورسرکاری ملازمین کی معاشی قتل بند کرے۔ملازمین کو فوری طور پر ہاوس رینٹ,میڈیکل الاونس,ایڈہاک الاونس کو تنخواہ میں ضم کیا جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments