وانا ( مجیب وزیر ) جنوبی وزیرستان وانا پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر اور قومی اسمبلی کے سابقہ امیدوار امان وزیر نے وزیر اعظم کا دورہ وانا کے حوالے سے وانا پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہا،کہ جنوبی وزیرستان کے تمام محکموں کے دفاتر پچھلے 72 سالوں سے ٹانک میں واقع ہے، ان کو فوری طور پرجنوبی وزیرستان منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئے جائیں، انھوں نے کہا،کہ جنوبی وزیرستان میں پانی کا لیول روز بروز گرتی جارہی ہے اسکو مدنظر رکھتے ہوئے سمال ڈیمز تعمیرکئے جائیں، انگور اڈہ سے ٹانک تک روڈ کو کشادہ کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں جائے، تاکہ ایکسپورٹ میں مزید بہتری لائی جا سکے، انھوں نے کہا،کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پچھلے دوروں میں جنوبی وزیرستان کے عوام کیساتھ میڈیکل کالج اور تھری جی فور جی اور انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا وعدہ کرچکے تھے،اس پر عملدرآمد کیا جائے، انگور اڈا شکئی٫توئے خلہ،گل کچھ ،شکتوئی اور تحصیل تیارزہ انتہائی پسماندہ علاقے ہیں ان علاقوں کو خصوصی پیکیج دیا جائے، گل کچھ سے ژوب تک لنک روڈ کی منظوری دی جائے، امان اللہ وزیر نے پریس کانفرنس میں کہا، کہ آج تک جتنی آئی پی پی فنڈز خرچ ھوئی، ان سے عوام مطمئن نہیں، انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے مطالبہ کیا، کہ آئند فنڈز میں میگا پروجیکٹ شامل کئے جائے، انھوں نے کہا، کہ ہم وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ جنوبی وزیرستان میں 99 فیصد بند بی ایچ یوز۔ کو فوری فعال کیا جائے، زم چینہ سی پی سے سرے خورے تک روڈ پختہ کرنے کی منظوری دی جائے، انگور اڈا گیٹ کو عام آمدورفت کے لیے 24 گھنٹے کھول دیا جائے۔ تاکہ یہاں کے بنیادی مسائل حل ہوسکے، بصورت دیگر ہم سمجینگے کہ وزیراعظم آج بھی بنیادی منصوبوں کے بجائے قوم کو ٹرک کے بتی کے پیچھے لگانا چاہتے ہیں، غیر ضروری منصوبوں پر ملک کو قوم کا پیسہ ضائع نہ کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments