پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین اور بادشاہ انور غگ کمیٹی کے رہنماؤں سید شجاعت حسین میاں الخائری ، سید صداقت حسین میاں ، سید مفید حسین میاں ، ملک عباس غلام اور ماہر حسن نے کہا کہ پاراچنار ہنگو اور اورکزئی سمیت مختلف علاقوں میں 45 روز تک دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا گیا اور احتجاج صرف روحانی پیشوا سید میر انور بزرگوار کی مزار کھولنے کیلئے تھا جو کہ بدامنی کے دوران بند کیا گیا تھا اور یہ احتجاج ذمہ دار افراد کی جانب سے مزار کھولنے کے وعدوں کے بعد ختم کیا گیا تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم دوبارہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ اورکزئی کے صدر مقام کلایہ میں روحانی پیشوا میاں شاہ انور بزرگوار کا مزار زائرین اور مرمت کیلئے جلد کھولا جائے اور انہیں دوبارہ احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے رہنماؤں نے کہا کہ اگر جلد مزار نہ کھولا گیا تو ایک بار پھر دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments