شمالی وزیرستان 2 ملازمین کی رہائی کیلئےملازمین کےاتحاد کا میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینشن کونسل کا میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، احتجاجی مظاہرے میں دوران وزیرستان میں ھر قسم کی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی بنوں میرانشاہ مین روڈ ھر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا وزیرستان کے ٹیچر ایسوسیئش کے صدر اختر سبحان ، پیرا میڈکس کے صدر جلال الدین درپہ خیل اور ال ایمپلائز کوارڈینشن کونسل کے جنرل سیکریٹری عبدالرزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھمارے دو سرکاری ملازمین کو جلد از جلد رھا کیا جائے انھوں نے کہا کہ اگر ھمارے 2 سرکاری ملازمین منصوب خان پی ایس ٹی اور ہیلتھ ورکر احسان اللہ دو دنوں میں رھا نہ کئے گئے تو شمالی وزیرستان کے تمام محکمہ جات کی مکمل تالہ بندی ھوگی اور پولیو مہم کی ڈیوٹی سے بھی بائ کاٹ ھوگی جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ انتظامیہ پر عائد ھوگی انھوں نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ھمارے دونوں ساتھی 22 دنوں سے جیل میں بے گناہ بند ھیں جوکہ ڈیوٹی کے دوران میرعلی سب ڈویژن کے خدی چک پوسٹ پر قومی تنازعہ کے پاداش میں گرفتار کئے گئے ہیں جوکہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں