ملک بھر کی طرح کرم میں بھی ووٹرز کا قومی دن منایا گیا، تقریب میں ووٹ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) الیکشن کمشنر کے پاراچنارکے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنر شوکت حسین ، الیکشن آفیسر عابد عالم جان ، سینئر اسسٹنٹ ساجد علی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور ان کے اندارج کو یقینی بنائیں الیکشن کے دن اپنے ووٹ کا حق بڑھ چڑھ کر استعمال کریں کیونکہ اقتدار کا اصل سرچشمہ عوام ہیں اور ان کے تمام بنیادی مسائل کا حل بھی جمہوریت کے تسلسل میں ہے مقررین کا کہنا تھا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام بھرپور حصہ لیں کیونکہ 2021 میں پہلی بار قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں اور مقامی حکومتوں کے قیام کے بعد قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے راہ ہموار ہوجائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں