پشاور( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی وزیرستان کے محسود سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 27 سٹار جمپس کرکے 22 سٹار جمپس کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ عرفان محسود نے تصدیق کی ہے، کہ گینز ورلڈ ریکارڈ والوں کی طرف سے انہیں تصدیقی ای میل موصول ہواہے، عرفان محسود سب سے زیادہ پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بھی ہے۔ بھارت، امریکہ، عراق، برطانیہ، فلیپائن، اٹلی کے ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/12/Irfan-969x630.jpg)