پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کا سب سے بڑا اور مایہ ناز منصوبہ پشاور بی آر ٹی
کا اک بس اچانک روک گیا، خراب وہنے والے بس کے باعث بی آر ٹی ٹریک پر موجود تمام بسوں کیلئے رکاؤٹ بن کر سب روک گئے۔
ترجمان بی آر ٹی کے مطابق بس میں معمولی خرابی واقع ہوئی ہے، جسے ٹھیک کرنے کیلئے ٹیکنیشن موجود ہیں، وہ جلد ہی فالٹ ک دور کرینگے، تاہم مسافروں نے خود بی آر ٹی ٹریک کلیئر کرنے کیلئے بس کو دھکے لگانے پڑے۔
بی آر ٹی کے ایک مسافر محمد احسان کے مطابق یہ منصوبہ شہریوں کیلئے مصیبت کے مترادف ہے، جہاں آئے روز ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، احسان کہتے ہیں، کہ وہ ایک سرکاری ملازم ہے، جو بی آرٹی سے مُستفید ہونے کے خواب دیکھ رہے تھے، تاہم اب انہیں فکر ہے، کہ نہ تو وہ فائدے ہیں، جو پی ٹی آئی کی حکومت انہیں سبز باغ دیکھاتےتھے، اور المیہ یہ ہے، کہ 39 ارب سے شروع کئے جانے والا یہ منصوبہ اب 80 ارب کا بجٹ کراس کرگیاہے، جسے سود سمیت معاشی بدحالی سے دوچار یہی شہری واپس کرینگے، جبکہ بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن اور بدعنوانی کا واضح ثبوت ان کے روز کے ڈرامے سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/11/BRT--969x630.jpg)