سال 19 -2018 میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے کھیلوں کی 36 ایسوسی ایشنز کو سالانہ گرانٹس دی

View Post

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں واقع میڈیا سنٹر میں بجلی کا میٹر انسٹال کیا گیا ہے ، تاہم کتنا بل اب تک ادا کیا گیا ، خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ اس بارے میں خاموش……………
پشاور .. مسرت اللہ جان ….خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے سال 2018-19 میں سپورٹس کی مختلف ایسوسی ایشن میں سالانہ گرانٹس تقسیم کی اور یہ چھتیس صوبائی ایسوسی ایشنز ہیںجنہیں رقم دی گئی ہیں اسی طرح سال 2019-20 میں کھیلوں کے فرو غ کیلئے کام کرنے والے 21 صوبائی ایسوسی ایشنز میں گرانٹس تقسیم کیا گیا یہ تصدیق خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت دئیے جانیوالے ایک رپورٹ میں کردی ہیں جو ان سے مانگی گئی تھی سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سال 2018 سے کھیلوں کی تنظیموں کے سالانہ گرانٹس میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے سال 2019-20 میں سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کو کوئی سالانہ گرانٹس یا امداد نہیں دی اسی طرح قیوم سپورٹس کمپلیکس میں مخصوص افراد کو دئیے جانیوالے میڈیا سنٹر کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ وہاں پر بجلی کا میٹر انسٹال کیا گیا ہے تاہم میڈیا سنٹر کے ماہانہ بجلی بل اور انٹرنیٹ بل کے بارے میں کوئی معلومات رائٹ ٹو انفارمیشن میں فراہم نہیں کی گئی, کہ کس مہینے کتنا بل ادا کیا گیا اور کس مد میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے بل کی یہ رقم ایڈجسٹ کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں