میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں اپریشن ضرب عضب کے دوران متاثرہ ممیرانشاہ بازار کی تاجر برادری کیلئے منت و سماجت کرکے انہیں فنڈز ریلیز ہوا ، تاہم پشاور میں بیٹھے امدادی ادارے کے حکام انہیں پیسے دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، میرانشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر برادری کے نمائندوں کا کہنا تھا، کہ مذید ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا ہے، انہیں جلد فنڈز ن ہ دیا گیا تو وہ پہلے شمالی وزیرستان میں پاک افغان شاہراہ سمیت تمام راستے اور کاروباری مراکز بند کرکے شدید احتجاج شروع کرینگے، جس کے بعد اس احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرکے پشاور میں حتمی دھرنا دینگے، متاثرین کا کہنا تھا، کہ ایک طرف اپریشن میں ان کے کاروبار ختم کرکے تمام تاجر برادری کو بے روزگار کردیا، دوسری جانب ان کے حقوق پر بھی ڈھاکے پڑ رہے ہیں، انہوں نے جی او سی شمالی وزیرستان سے بھی فنڈز ریلیز ہونے کے مسلے میں مداخلت کی اپیل کردیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments