باجوڑ کے تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خزانہ میں ٹارگٹ کلنگ ایک شخص جان بحق تین افراد زخمی

باجوڑ کے بالائی تحصیل ماموند میں جمعت علما اسلام کے انصار السلام کے سابق فاٹا کے امیر مولانا عبدالسلام کے والد ستار خان جان بحق ہوگئے ہیں ، جبکہ ان کے ہمراہ تین افراد نیازمین، ابراہیم اور مندرو حاجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر خار ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ستار خان اور ان کے ساتھی نماز جنازہ میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا،
ستار خان کے بیٹے مولانا عبد السلام کو کچھ عرصہ قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے تھے، پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ واقعہ کی تحقیقات جاری کی ہے،
باجوڑ میں آج کے روز ہونے والا ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، تاہم ابھی تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں