میر علی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے نواحی علاقہ عیدک کے مقام پر نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے پی ٹی سی ایل کے لائن مین زربت خان کو قتل کردیا،
زربت خان کی میت کو شہریوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے حسب معمول تفتیش شروع کردیا۔ زربت خان کی ہلاکت پر وزیرستان کے تمام شہری غمزدہ ہوئے، جو ایک انتہائی شریف النفس اور ملنسار شخص کے نام سے جانے جاتے تھے،
ایسا ہی مقتول زربت خان کے بیٹے اور یوتھ آف وزیرستان کے متحرک رینما وقار داوڑ کو بھی گزشتہ سال دیگر تین دوستوں کے ہمراہ قتل کردیا تھا،
شمالی وزیرستان میں عام شہری شدید پریشان ہیں، اور ہر شہری خود کو غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے، یہاں سرکاری عملداری نہ ہونے کے براببر ہے، دن رات نامعلوم مسلح افراد دندناتے پھرتے رہتے ہیں، جس کو لگام دینے کیلئے کوئی بھی گراونڈ پر موجود نہیں،
اپریشن ضرب عضب کے بعد یہی مسلح نقاب پوش یا ٹارگٹ کلرز رات کے اوقات پھرتے تھے، اب دن دیہاڑے بھی ہر جگی نظر آرہے ہیں۔
Load/Hide Comments