شمالی وزیرستان میں پولیس کانسٹیبل فرمان خان شہید کا قاتل گرفتار

میران شاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کےصدر مقام میرانشاہ پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر روخان زیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل میں نے بحیثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارج لی تو ایک دل خراش واقع پیش آیا۔ جس میں ہمارے ایک سپاہی فرمان خان کو رات کی تاریخی میں بے دردی سے قتل کر کے اباسین فٹبال گراونڈ پل کیساتھ صبح کے وقت اسکی نعش ملی۔ شہید کے بھائی محمود خان نے نامعلوم ملزمان کے خلاف FIR نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کی۔ تفتیش کیلئے پی آر او قاسم علی خان کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انوسٹیگشن صفدر خان، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید جلال خان، ایس ایچ او میرانشاہ ابراہیم خان، محمد نواز خان پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ جس کی نگرانی میں خود کر رہا تھا۔ جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تفتیش کا آغاز اور اس کام کو پنج سمجھ کر دن رات کام کر کے تین ہفتے کے قلیل عرصہ میں فرمان خان کے اصل قاتل کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ جس کے قبضے سے شہید کا موبائل سیٹ اور آلہ قتل پستول اور چوری بر آمد کر کے انٹاروگییشن کے دوران ملزم عتیق اللہ نے اعتراف جرم کیا۔ ڈی پی او روخان زیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ بحیثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جب سے چارج لی ہے میں نے سینئیر افسران کے خصوصی ہدایات پر تمام جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف تمام تھانوں میں تعینات شدہ نفری کو اپنی کڑی نگرانی میں متحرک کیا۔ اس عرصے میں کئی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کارروائی کر کے درجہ ذیل کامیابیاں حاصل کی۔
آٹھ منشیات فروشوں کو گرفتار جن سے 2994 گرام چرس 133 گرام آئیس اور شراب برآمد کر دی گئی۔ ایک اشتہاری ملزم گرفتار کیا
گیارہ افراد جس خطرناک قسم کا غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ جس میں دو ایس ایم جی ، ایک رائفل، ایک پستول، ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں اس کے کالی شیشوں والی گاڑیاں جس میں اکثر اوقات جرائم پیشہ افراد واردات کیلئے استعمال کرتے ہے اس سلسلے میں کاروائی کر کے ایک مہینے کے دوران 85 گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔ مزید یہ کہ تقریبا ڈیڑھ سال قبل غلام خان دیر دونی ڈیم سے قیمتی سامان چوری کرنے والا عزم کو کراچی سے گرفتار کیا۔ چوری شدہ سامان بھی آمد کیاگیا۔ اس طرح تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رہی گی، ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ شمالی وزیرستان کے پولیس عوام کی تو قعات پر پورا اترے، شمالی وزیرستان کے عوام کی جان ومال کی نہ صرف حفاظت کو یقینی بنائے نوجوان نسل کو منشیات فروشوں سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر یہاں کے عوام کو یقین دلاتاہوں کہ ان کے مسائل قانون کے مطابق حل ہونگے اور یہاں کے مشران سے باہمی مشاورت پشتون رویات کی مطابق حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں