شمالی وزیرستان (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) ضلعی الیکشن کمشنر محمد آصف میرانشاہ شمالی وزیرستان نے آنے والے عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں میڈیااور علاقے کے عمائدین کے وفود سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں جس میں شمالی وزیرستان کے دور دراز علاقوں کے عوام و عمائدین کو ووٹ کی اہمیت اور اندراج کے بارے میں تفصیل سے بتایا جائے گا۔۔ ضلعی الیکشن کمشنر نے آنے والے جنرل الیکشن کے حوالےسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کے ووٹ ایک قومی فریضہ ہے لہذا جسکا بھی ووٹ رجسٹر نہ ہو یا ووٹ کا اندراج غلط جگہ پر ہو تو وہ ابھی سے اپنے ووٹ کے اندراج یا تصحیح کے لئے دفتر ضلعی الیکشن کمشنر شمالی وزیرستان سے رابطہ کریں کیونکہ یہ سلسلہ آنے والے 13 جولائی 2023 کوختم ہوجائے گا ۔ اس کے بعد ووٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔ضلعی الیکشن کمشنر صاحب نے اس موقع پر ووٹ کی اہمیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ جمعے کو ہونے والی مختلف وفود کے ساتھ ملاقاتوں پر آئے ہوئے عمائدین نے ضلعی الیکشن کمشنر کو یقین دلایا کہ وہ صاف و شفاف اور غیر جانبدار انہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے کیونکہ یہ صرف الیکشن کمیشن کا ہی نہیں بلکہ ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرسکے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments