پشاور ( پ ر ) پراوینشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے 17 ہزار سے زائد اپریشن ضرب عضب کے رجسٹرڈ متاثرین خاندانوں کی مالی مدد کیلئے 35 کروڑ کے قریب فنڈز ریلیز کردئے جو کہ حسب معمول متا ثرین کو موبائل سم کارڈ کے ذریعے سے ادائیگی شروع ہو چکی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جنت گل افریدی کے دفتر سے دفتر سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فنڈ شمالی وزیرستان کے ہر رجسٹرڈ متاثرہ خاندان کو فی خاندان 20 ہزار روپوں کے حساب سے سم مسیج کے ذریعے سے موصول ہو نگے جن میں 12 ہزار روپے بطور نقد مالی امداد اور 8 ہزار روپے بطور راشن الاؤنس شامل ہیں ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے جنت گل افریدی نے کہا کہ حالیہ ریلیز ہونے فنڈ ز اس سلسلے کی 105 ویں قسط ہیں جو کہ اپریشن ضرب عضب کے شروع ہونے سے لیکر اب تک ہر ماہ باقاعدگی سے شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونے والے رجسٹر ڈ متاثرین کو مل رہے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حال ہی میں ضلع خیبر کے واپس جانے والے متاثرین کی واپسی او ٹرانسپورٹ کی مد میں دی جانے والی امدادی رقوم کی بھی 23 لاکھ کے قریب فنڈز ریلیز کئے گئے ہیں ۔ جنت گل افریدی کے مطابق پی ڈی ایم اے ہرقسم کے قدرتی اور بشری افات کے موقع پر صوبے اور ضم شدہ اضلاع کے عوام کے ساتھ ہر قسم کی مدد اور تعاون کیلئے دن رات سرگرم عمل رہتی ہے جو کہ اس اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments