شمالی وزیرستان (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) اپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ بازار کے متاثرہ دکانداروں کو جلد از جلد معاوضے ادا کیے جائیں ۔ بصورت دیگر احتجاجاّ بازاریں اور سڑ کیں بند کریں گے ۔ میرانشاہ تاجر برادری
میران شاہ کے تاجر برادری کے چیئرمین ثناء اللہ اور صدر انور حسن کی سربراہی میں درجن بھر دکانداروں نے میرانشاہ پریس کلب میرانشاہ میں ھنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اٹھ سالوں سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ،بچوں کی تعلیم تباہی کے دہانے پر ہے ،کاروبار مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے مگر ان کو اپنے نقصانات کا معاوضہ تاحال نہ مل سکا اور مسلسل تعطل کا شکار ہے ۔ تاجر برادری کے صدر انور حسن نے کہا کہ
جو کمیٹی چیئرمین ثناء اللہ کی سربراہی میں بنائی گئی ہے انتظامیہ اور حکومتی اراکین ان سے مزاکرات کریں اس کے علاوہ یہاں کوئی دوسری کمیٹی نہیں ۔ پریس کانفرنس میں دو اہم مطالبات پیش کیے گئے ۔ پہلا مطالبہ یہ کہ ثناء اللہ چیئرمین کی سربراہی میں جو کمیٹی بنائی گئی ہے ضلعی انتظامیہ اور حکومتی مذاکراتی ٹیم ان سے بات چیت کریں اور دوسرا مطالبہ کہ کوئی نیا طریقہ ماننے کیلئے تیارنہیں کیونکہ ایک مخصوص ٹولہ قسم قسم کے نئے طریقوں کے ذریعئے غریب دوکانداروں کے معاوضے میں پیسے بٹورنے کیلئے سر گرم ھے جنکو ھم کبھی کامیاب نہیں ھونے دینگے اسلئے ھم تاجروں کا مطالبہ ھے کہ سی ایل سی پی یا پشاور کے دیگر محکموں کے اکاؤنٹ میں میران شاہ بازار کے معاوضہ کو جمع کرنے کی بجائے ڈپٹی کمشنر یا ضلعی انتظامیہ کے اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے اور وہی پرانے طریقے سے ادیئگی کی جائےاور کہا کہ ڈیڑھ ارب روپے جو ریلیز ہوچکے ہیں اس کے چیکس ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں دکانداروں کو جلد ادا کرنا شروع کیا جائے ۔