شمالی وزیرستان جی او سی 7 ڈیویزن میجر جنرل انجم ریاض کا دورہ میرانشاہ پریس کلب۔ ڈپٹی کمشنر منظور افریدی اور کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹ بھی ہمراہ تھے۔ صدر میرانشاہ پریس کلب صفدر داوڑ اور سینٸر صحافیوں نے جی او سی کا استقبال کیا۔ صدر صفدر داوڑ نے جی او سی کو وزیرستان اور بالخصوص وزیرستان کے صحافیوں کو درپیش مساٸل پر تفصیلی بریفینگ دی۔ صحافیوں نے جی او سی سے میرانشاہ پریس کلب کے لۓ سولراٸزیشن , سالانہ گرانٹ کی بحالی , صحافیوں کے بچوں کے لۓ فری ایجوکیشن ،میڈیا کالونی اورڈیجیٹل سٹوڈیوں کا مطالبہ کیا ۔
جی او سی سون ڈیویزن انجم ریاض نے صحافیوں کی خدمات کو سراہاں اور کہا کہ میرانشاہ پریس کلب کے صحافی محدود وساٸل کے باوجود بہت اچھے اور پیشہ ورانہ طریقے سے عوام کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔جی او سی نے صحافیوں سے کہا کہ وہ شمالی وزیرستان میں فیمل ایجوکیشن کے فروع کے لۓ اپنا کردار ادا کریں۔ پاک ارمی کی جانب سے ملک کے بہترین سکولوں اور کالجوں میں وزیرستان کے زیر تعلیم فیمل طلباء کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ وزیرستان کے جوانوں میں ٹیلینٹ موجود ھے تاھم مذید مواقع پیدا کرنا ھونگے انھوں نے کہا کہ اپ لوگوں کی وساطت شمالی وزیرستان میں امن و امان برقرار رکھنا،سوشل ایشوز کو حل کرنے , ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بہتری اور فیمل ایجوکیشن مستقبل میں مذید بہتری کی طرف گامزن ہوگی۔ جی او سی نے کہا کے پاک ارمی شمالی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں کے بے شمار پراجیکٹ پر کام کر رہی ھیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ وزیرستان کے نوجوانوں کو روزگار مہیاں کیا جاۓ۔ جی او سی نے صحافیوں کے تمام مطالبات کو جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کراٸی۔