لوگ گھروں سے باہر، کورونا بھی آپے سے باہر، ریکارڈ 324 نئے مریض، 11 مزید افراد جاں بحق

پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے مزید 11افراد جاں بحق ہوگئے. صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 345 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزید 324افراد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں. صوبے میں کورونا وائرس کی تعداد بڑھ کر 6554ہوگئی ہے. صوبے میں ہونے والی اموات میں 7کا تعلق پشاور سے ہے جبکہ دو ایبٹ آباد, ایک نوشہرہ, ایک باجوڑ سے موت رپورٹ ہوئی ہے. جبکہ نئے کیسز میں 98 کیسز صرف پشاور سے رپورٹ ہوئے ہیں. جبکہ12 چارسدہ, 26 نوشہرہ, 4 خیبر,23 مردان, 8 صوابی, سوات 34,دیر لوئر 18,دیر اپر 5,شانگلہ 2,مالاکنڈ 9,لوئر چترال 2,اپر چترال 1,باجوڑ 6,مانسہرہ 3,ایبٹ آباد 4,ہری پور 1,کوہاٹ, 3کرم 3 کرک, ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 مٹاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. جبکہ 53 کیسز انٹرنیشنل فلائٹس سے آنے والے افراد کے قرطینہ سے رپورٹ ہوئے ہیں. کورونا وائرس سے نئے 114مریض صحت یاب ہوئے. صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 2058 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں