شمالی وزیرستان میں خواتین اساتذہ اورطلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے،کہ شمالی وزیرستان میں محکمہ تعلیم کے خاتون آفیسر عنیقہ خٹک پر بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں، جس کا روک تھام کیا جائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت خاتون آفیسر پر من گھڑت الزامات لگائے جارہے ہیں، عنیقہ کی تعیناتی سے قبل سہنکڑوں تعلیمی ادارے بند تھے، جس کے خلاف محترمہ ایجوکیشن آفیسر نے کارروائی کرتے ہوئے مفت میں تنخواہ لینے والوں کا راستہ بندکردیا، اب ان کے خلاف من گھڑت قسم کے الزامات لگائے جارہے ہیں، ایسے الزامات جس کا قابائلی معاشرہ میں گنجائش نہیں، تاہم اگر خاتون آفیسر کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کا راستہ نہ روک دیاگیا، تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔ احتجاج کے دوران احتجاجی مظاہرین نے نعرہ بازی کی، اور انہوں نے پلے کارڈز بھی اٹھائے تھے،جس پر خاتون آفیسر کے خلاف من گھڑت الزامات کی تدارک کیلئے نعرے درج کئےتھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments