پشاور باڑا روڈ شہریوں کیلئے بن گیا و بال جان، اگر نوٹس نہ لیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکال کر احتجاج کرینگے، باڑا سیاسی اتحاد

پشاور ( دی خیبرٹائمز سٹی ڈیسک ) قبائلی ضلع خیبر کے سیاسی اتحاد کے صدر شاہ فیصل افریدی نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ضلعی رہنماوں سمیت پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے، کہ پشاور سے قبائلی ضلع خیبر باڑا کا مین شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے، گزشتہ حکومت نے اس روڈ کا فنڈز سوات منتقل کیا تھا، تاہم عدالت کے زریعے یہاں کے مقامی ممبر صوبائی اسمبلی نے اس کا روک تھام تو کردیا ، مگر آج چھ سال گزر جانے کے باوجود بھی یہ چھ کلومیٹر کا روڈ مکمل نہ ہوسکا،
موجودہ گورنر خیبر پختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے بھی دیگر سیاستدانوں کی طرح اس گنگا میں ہاتھ دھو بیٹھے، جہاں انہوں نے باڑہ آمد کے موقع پر اس روڈکی تعمیر کلومیٹر کا افتتاح کردیا، مگر آج بھی لاپتہ ہوگئے۔
اس شاہراہ کے سنگم پر موجود مکانات کے مکین خطرناک قسم کے گرد و غبار کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں، جبکہ شہریوں کی قیمتی گاڑیاں بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے شراکا کا کہنا تھا، کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مزا محمد افریدی، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ایوب افریدی، سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی، سابق رکن قومی اسمبلی اقبال افریدی کے ہوتے ہوئے باڑہ روڈ کی خستہ حالی اس بات کا ثبوت پیش کرتی ہے کہ یہ روڈ مکمل لاوارث اور یتیم ہے۔
باڑہ سیاسی اتحاد نے دھمکی دی ہے، کہ اگر حکومت یا متعلقہ اہلکاروں نے جلد روڈ کی تعمیر میں دلچسپی نہیں لی، تو وہ مجبوراً خیبر باڑا سمیت پشاور کے نواحی علاقوں سربند شیخان، سربند سنگوٹہ، بٹہ تل، اچینی، شیخان مشترزئی، ماشوخیل، شیخ محمدی اور بڈھ بیر کے عوام احتجاجی دھرنا شروع کرکے روڈ کی تعمیر نہ ہونے تک جاری رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں